قائم مقام صدر محمد مخبر نے اپنی کابینہ کے ساتھ رہبر معظم سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 13ویں حکومت کے عہدیداروں اور قائم مقام صدر محمد مخبر نے اتوار کے دن رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران میں گذشتہ جمعہ کو 14ویں صدارتی انتخابات منعقد ہوئے جس میں شہید صدر رئیسی کے متبادل کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

شہید صدر رئیسی مئی میں صوبہ آذربائجان شرقی میں فضائی حادثے میں اپنے ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha